سلمان خان کی فلم پریم رتن دھن پایو نے 200کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرلیا

November 28, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 34

عامر کی فلم نے 330 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) ایک طرف بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے مسلمان فنکاروں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے‘ تو دوسری جانب مسلم فنکار ان کی فلم انڈسٹری کرکھربوں کا بزنس دے کرچلایاجارہے ہیں‘ سلمان خان کی نئی فلم پریم رتن دھن پائیو200کروڑ روپے سے اوپر بزنس کرچکی ہے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق 12نومبر کو ریلیز ہونیوالی سلمان خان کی یہ فلم200 کروڑ روپے سے زیادہ کابزنس کرنے والی اس سال کی یہ دوسری فلم ہے ‘ یہ فلم 60کروڑ میں بنائی گئی تھی‘ جب کہ20کروڑ اس کی پبلسٹی پر خرچ کیا گیا تھا‘ اس سے قبل عامر خان کی فلم بھی500کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ایک ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

Tags: