شیشہ کیفوں سے ملنے والا سامان نذرآتش کر دیا گیا

November 28, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 70

800 سے زائد حقے اور مشتبہ مائوزر کو بلڈوزر کے ذریعے تلف کرنے کے بعد جلا دیا گیا
شیشہ پینے سے نوجوانوں کی صحت اور اخلاق تباہ ہو رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر زبیر احمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ اے انتظامیہ نے چھاپوں میں شیشہ کیفوں سے ضبط سامان کو ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں تلف کردیا‘ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے کی ٹیموں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں واقع شیشہ کیفوں پر کریک ڈائون کی ایک مہم چلائی جس کے دوران800 سے زائد حقے‘ شیشہ پائوڈر اور دیگر آلات ضبط کرکے کیفوں کو سیل کردیا تھا‘ ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میںحقوق کو بلڈوزر کے ذریعے تلف کرکے شیشہ پینے میں استعمال سامان کو جلادیا‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمدنے کہا کہ شیشہ پینے سے نوجوانوں کی صحت اور اخلاق تباہ ہورہا ہے‘ ڈیفنس سے شیشہ کیفے ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

Tags: