نندی پور منصوبہ حکمرانوں کی گلے کی ہڈی ثابت ہوگا، شیخ رشید

November 30, 2015 1:02 pm0 commentsViews: 32

میرٹ اور قوانین کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ن لیگ کی شفاف کرپشن ضرور سامنے آئے گی
پیپلزپارٹی کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے، غریب کو اب ایک وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبہ حکمرانوں کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا‘ اپنی غلطی اور کوتاہی کو تسلیم کرنا بڑا پن ہوتاہے لیکن حکمران اتنی اس اخلاقی جرات ہی نہیں رکھتے‘ میرٹ اورقوانین کی پاسداری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے (ن) لیگ والوں کی ’’ شفاف کرپشن‘‘ ضرورت سامنے آئے گی اور پیلز پارٹی کے تمام ریکارڈ بھی ٹوٹتے ہوئے نظر آئیں گے‘ حکومت کے دفاع میں بڑھکنے لگانے والے صرف اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے یہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں‘ ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ غریب کو دو دوقت کیا اب ایک وقت کی بھی روٹی میسر نہیں لیکن وزیر خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے حوالے سے مثبت اشاریے دے رہے ہیں‘ آپ نے جن لوگوں سے بھاری سود پر قرضے لئے ہیں وہ کیوں نہ آپ کی جے جے کریں‘ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی واحدحکومت ہے جو پہلے قرضے اتارنے کیلئے بھاری سود پر نئے قرضے لے رہی ہے اور اسے اپنی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

Tags: