سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے التوا کیلئے سرگرم، آج الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرے گی

November 30, 2015 1:02 pm0 commentsViews: 25

صوبائی حکومت 5دسمبر کو الیکشن نہیں کروانا چاہتی، حلقہ بندیوں ودیگر معاملات کو جواز بنا کر التوا کی استدعا کی جائیگی، ذرائع
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران 70لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران کراچی کے چھ اضلاع میں5 دسمبر کو70 لاکھ سے زائد لوگ اپنا احق رائے دہی استعمال کرینگے، دوسری جانب سندھ حکومت پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی اس لیے حکومت کی جانب سے انتخابات کے التواء کیلئے آج الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے حلقہ بندیاں اور دیگر معاملات مکمل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے جس میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پانچ دسمبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت پانچ دسمبر کو بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی اس لیے وہ ایک درخواست تیار کر چکی ہے جو آج (پیر) کو دائر کیے جانے کا امکان ہے جس میں انتخابات کے التواء کی درخواست کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد70 لاکھ83 ہزار66 ہے، جس میں40 لاکھ65 ہزار07 سو91 مرد ووٹر جبکہ30 لاکھ17 ہزار02 سو 75خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے 1444 پولنگ اسٹیشنز ہونگے جس میں مرد پولنگ اسٹیشنزکی تعداد515 اور 477 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز جبکہ3152 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

Tags: