لندن میں شہباز شریف اور ریحام خان میں خفیہ ملاقات

November 30, 2015 1:03 pm0 commentsViews: 86

مستقبل کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی گئی
ریحام دسمبر میں پاکستان آنے کیلئے سامان باندھ چکی ہیں
شہباز سے ملاقات سے قبل پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا
لاہور( نیوز ڈیسک)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ریحام خان کی خدمات حاصل کرنے کیلئے فوری طور پر انہیں لاہور سے تعلق رکھے والے ایک نئے ٹی وی چینل میں بھاری معاوضے پر نوکری بھی لے کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کی میاں شہباز شریف سے اس ملاقات کو بہت خفیہ رکھا گیا لیکن اس کے اثرات اس وقت ظاہر ہونا شروع ہوئے جب ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پر کچھ سیاسی نوعیت کے پیغام چھوڑے۔ اس خفیہ ملاقات میں طے کیا گیا کہ ریحام خان ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر کیچڑ اچھالیں گی۔ اور میاں شہباز شریف اس کے بدلے میں ریحام خانکے تمام مالی اور سیاسی معاملات کی بھر پور نگرانی کریں گے۔ میاں شہباز شریف سے اس خفیہ ملاقات کے بعد ریحام خان کے تیور کافی بدلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لندن کسی خاص شیڈول کے حوالے سے نہیں تھا اور نہ ہی ان کی وہاں پر کوئی اہم ملاقاتیں طے تھیں۔ دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن میں ریحام خان سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

Tags: