پی ٹی آئی کے کارکنوں کا نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر حملہ

November 30, 2015 1:03 pm0 commentsViews: 25

پتھرائو سے ڈی ایس این جی کو نقصان، خاتون سے بدتمیزی، کیمرہ مین پر تشدد
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ہنگامہ آرائی میں فرار، کارکنان کا عمران خان کے نہ آنے پر احتجاج
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دوسرے روز بھی کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر تشدد کیاگیا‘ ڈی ایس این جی وین کے شیشے توڑ ڈالے‘ ایکسپریس نیوز کے مطابق دائود چورنگی پر تحریک انصاف کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا جس میں عمران خان نے شرکت کرنا تھا لیکن وہ اپنا پروگرام منسوخ کرکے وواپس چلے گئے‘ ان کے نہ آنے کا سن کر 4بجے سے انتظار کرتے کارکن مشتعل ہوگئے اور جوتے لہرانے لگے جس سے پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی اور سخت بد نظمی پیدا ہوگئی‘ اسٹیج پر موجود تحریک انصاف کے رہنمائوں علی زیدی اور دیگر نے کارکنوں کے غصے سے بچنے کیلئے چھپ کر جان بچائی‘ کارکنوں کا جب کہیں بس نے چلا تو انہوں نے گزشتہ روز کی طرح ایک بار پھر ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر تشدد کیا اور ڈی این ایس جی وین کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ ایک صحافی کا موبائل بھی چھین لیا‘ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوئں کا کہنا تھا کہ انہیں خود اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز بھی ایکسپریس نیوز کی خاتون رپورٹر سے بد تمیزی کرتے ہوئے کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنایا او رکیمرے بھی توڑ ڈالے تھے۔

Tags: