نئی سیاسی جماعت کا قیام، تشہیری مہم کیلئے افتخار چوہدری کے میڈیا سے رابطے

November 30, 2015 1:17 pm0 commentsViews: 24

سابق چیف جسٹس نے اعلان سے قبل الیکٹرونک میڈیا میں اشتہار بازی کیلئے خطوط ارسال کرنا شروع کر دیے
اخبارات سے بھی رجوع کر لیا،25 دسمبر کو نئی جماعت کا اعلان کیا جائے گا، پرچم بھی تیار
اسلام آباد( آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نئی سیاسی جماعت کے اعلان سے قبل میڈیا میں اشتہار بازی کیلئے میڈیا کو خطوط ارسال کرنا شروع کر دئیے۔ دوسری مرحلے میں معروف روزنامے میں باقاعدہ کالم لکھیں گے۔ اس حوالے سے بعض اخبارات سے بات چیت جاری ہے۔ 25 دسمبر2015ء کو نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاسی جماعت کے اعلان کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہیں پارٹی پرچم بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ جس پر ترازو کا بھی نشان ثبت ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پارٹی پرچم کی تیاری کیلئے دو ہفتے قبل ہی ہدایت جاری کی گئی تھیں رواں ہفتے پرچم پیش کیا جائے گا۔ جس کی باقاعدہ منظوری سابق چیف جسٹس خود کریں گے۔

Tags: