ڈالر اسمگلر ایان علی کی ملک سے روانگی کے انتظامات مکمل

November 30, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 20

اعلیٰ حکومتی شخصیت نے دبئی منتقل کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی
آج پاسپورٹ ملنے کے بعد 72گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائینگی
اسلام آباد( آن لائن) معروف ڈالر اسمگلر حسینہ ایان علی کی ملک سے روانگی کے بارے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے دبئی منتقل کرنے کی تمام تر ذمہ داری ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ پاسپورٹ آج( پیر) کو ملنے کی صورت میں اگلے 72گھنٹوں میں ایان علی دبئی میں ہوں گی، ایک سیٹھ نے50 لاکھ روپے بطور اخراجات ادا کرنے کیلئے بھی ایان علی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایان علی نے حکام کو والدہ کی بیماری کی تفصیلات بتا کر اس بات کی ضمانت حاصل کر لی ہے کہ انہیں ای سی ایل میں جس پر ایان علی نے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ بھی ان کے ساتھ دبئی جا سکتے ہیں تاہم اس بارے میں تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Tags: