صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین

November 30, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 22

دودرجن سے زائد فنکار ٹیکس نادہندہ ہیں
چھان بین کے بعد ان کیخلا ف کارروائی کی جائے گی
اسلام آباد( آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں معروف اداکارہ میزبان صبا قمر سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے90 فیصد کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر شوبز سے منسلک شخصیات کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا۔ اس حوالے سے صبا قمر، اداکارہ میرا سمیت اسٹیج ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والی اداکاروں کے ٹیکس رقوم کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس بارے میں رپورٹ وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ دو درجن سے زائد شخصیات ٹیکس نادہندہ ہیں جن کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

Tags: