شہر میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات

November 30, 2015 1:23 pm0 commentsViews: 23

بلدیاتی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک ہر صورت پورا کروں گا، میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا جو ٹاسک میری اعلیٰ قیادت نے مجھے دیا ہے اس کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ کراچی کے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بلدیاتی مسائل کا مکمل حل میری اولین ترجیح ہے۔ جس علاقے میں صفائی وستھرائی کا فقدان نظر آئے گا۔ وہاں اب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پارٹی کے چیئر مین کی جانب سے کراچی پیکج کا جو اعلان کیا گیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ملیر15 کا پل اس سال کے آخر تک مکمل کر لیاجائے گا۔ اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کروایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز شہر کے مختلف ڈسٹرکٹ کے گھنٹوں طوفانی دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Tags: