لیاری میں پیپلزپارٹی کے جیالے تحریک انصاف کے امیدوار بن گئے

November 30, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 19

پیپلزپارٹی لیاری کے عوام کو حقوق نہیں دے سکی اب ہم دیں گے، یوسی چیئرمین امیدوار کا دعویٰ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کی صورتحال سے پریشان پیپلز پارٹی کے جیالے بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار بن گئے ، لیاری کے یو سی چیئر مین کے امیدوار کا کہنا ہے کہ لیاری کے حقوق پیپلز پارٹی نہ دے سکی اب وہ دیں گے۔ لیاری کو پیپلز پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ لیکن ماضی کے جیالے اب نئے پاکستان کی امید کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہی میں سے ایک سابق جیالا حبیب اللہ خان ہے جس نے پیپلز پارٹی سے مایوس ہو کر تحریک انصاف کو جوائن کر لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یہاں پیپلز پارٹی کو ناکوں چنے چبوادے گا۔

Tags: