سینئر صحافی صلاح الدین کے والد سپرد خاک

November 30, 2015 1:22 pm0 commentsViews: 44

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقامی اخبار کے رپورٹر صلاح الدین علی کے والد محمد اطہر رشید ہفتہ کی شب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر بسم اللہ مسجد پی ایم ٹی سوسائٹی میں ادا کی گئی بعد ازاں مرحوم کو کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔