کراچی میں پی ٹی آئی جماعت اسلامی اتحاد سے حیرت ہوئی‘ سعد رفیق

November 30, 2015 1:27 pm0 commentsViews: 36

لاہور( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد حیران کن ہے‘ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے‘ الیکشن کمیشن سیاستدانوں کیلئے نا قابل قبول ضابطہ اخلاق نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں کیوں کہ کوئی ضابطہ اخلاق قائدین کو ووٹرز کے ساتھ رابطوں سے نہیں روک سکتا‘ الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو ووٹرز سے رابطے کا حق نہ دینا عجیب بات ہے جب کہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر نظر ثانی کرے۔

Tags: