پی آئی اے طیارے میں بلی کی موجودگی سے عملے کی دوڑیں

November 30, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 45

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے طیارے میں بلی گھس گئی‘ پکڑ کر طیارے سے باہر نکالنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا‘ ایئر لائن ذرائع کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ملتان اسلام آباد پرواز 682 کے اے ٹی آر طیارے میں بلی داخل ہوگئی جس کی تلاش میں ایک گھنٹہ صرف گیا بعد ازاں بلی کو پکڑکر طیارے سے باہر نکالا گیا پرواز میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوئی‘ ایوی ایشن ڈویژن نے کچھ عرصہ قبل ہی ملتان ایئر پورٹ کو بین الاقوامی سطح کا ایئر پور ٹ بنانے کا دعویٰ کیاتھا۔

Tags: