پیپلزپارٹی آج اپنا49واں یوم تاسیس منائے گی

November 30, 2015 1:29 pm0 commentsViews: 15

ملک بھر اور آزادکشمیر میں تقریبات منعقد ہونگی، لاہور میں تقریب کے مہمان خصوصی منظور وٹو ہوں گے
بھٹو ازم ایک نظریے کا نام ہے اور یوم تاسیس اس کی تجدید کا دن ہے، آصف زرداری کا پیغام
لاہور‘ اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی آج اپنا 49 واں یوم تاسیس منائیگی‘ اس سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تقریبات ہوں گی‘ لاہور میںآج تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو ہوں گے جبکہ ثمینہ خالد گھرکی صدارت کریں گی‘ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ غیر مسلموں اور کچلے ہوئے طبقات کو مذہب کے نام پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے‘ بھٹو ازم ایک نظریے کا نام ہے اور یومس تاسیس اس نظریے کی تجدید کا دن ہے‘ یہ اس نظریے کی ہی بدولت ممکن ہو اکہ گزشتہ حکومت کے دور میں1973ء کا متفقہ آئین بحال ہوا‘ قبائلی علاقوں میں سیاسی اصلاحات نافذ ہوئیں‘ عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے آہنی عزم کے ساتھ جدوجہد کا آغاز کیا گیا‘ غربت کے خاتمے کا ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا‘ سرکاری فیکٹریوں میں ملازمین کو حصہ دار بنایا گیا اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کئے گئے‘ بھٹو ازم کے نظریے کا فروغ جاری رہنا چاہئے۔

Tags: