شہریوں کیلئے انٹرسٹی بس اڈے سیکورٹی رسک بن گئے، ٹریفک جام بھی معمول

November 30, 2015 1:31 pm0 commentsViews: 53

عدالتی احکامات کے باوجود بس اڈوں کی یوسف گوٹھ حب ریور روڈپر منتقل کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جاسکے
متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث تاج میڈیکل کمپلیکس، لائنز ایریا، لی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں غیرقانونی بس اڈے برقرار
کراچی( نیوز ڈیسک) عدالتی احکامات کے باوجود شہر بھر میں غیر انٹر سٹی بسوں کے اڈوں کی یوسف گوٹھ حب ریور روڈپر بنائے جانے والے ٹرمینل میں منتقلی کیلئے متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال عملی طور پر کوئی اقدامات نہیںکئے جاسکے‘ انٹر سٹی بس اڈے شہریوںکیلئے سیکورٹی رسک بن گئے جبکہ عدالت عالیہ میں انٹر سٹی بسوں کے اڈوں کی منتقلی اور خاتمے سے متعلق آئینی درخواست بھی عرصہ دراز سے زیر سماعت ہیں‘ اطلاعات کے مطابق عدالت عالیہ میں انٹر سٹی بسوں کے اڈوں کی منتقلی اور خاتمے کیلئے عدالت عالیہ میں عرصہ دراز سے آئینی درخواستیں زیر سماعت ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامات غیر قانونی طور پر انٹر سٹی بس اڈے قائم کرلئے گئے ہیں جو کہ نہ صرف سیکورٹی رسک بن گئے ہیں بلکہ ان اڈوں کی وجہ رہائشیوں اور پیدل چلنے والے راہ گیروں کے علاوہ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے‘ جبکہ یوسف گوٹھ حب ریور روڈ پر انٹر سٹی بسوں کیلئے ٹرمینل بھی تعمیر ہوچکا ہے اور عدالت عالیہ کی طرف سے بس اڈوں کو انٹر سٹی بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے بھی احکامات دیئے جاچکے ہیں لیکن اس عدالتی حکم پر بھی عملدرآمد نہیں کرایا گیا ہے‘ لہٰذا استدعا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی اڈوں کو انٹر سٹی بس ٹرمینل میں منتقل کیا جائے اور ان آئینی درخواستوں پر غیرانٹر سٹی بسوں کے اڈوں کی یوسف گوٹھ حب ریور روڈ پر بنائے جانیوالے ٹرمینل میں منتقلی کیلئے متعدد بار احکامات جاری کئے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں صدر میں منسفلیڈ اسٹریٹ ‘تاج میڈیکل کمپلیکس‘ لائنز ایریا‘ لیاری لی مارکیٹ‘ لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر اور سہراب گوٹھ پر غیر قانونی طور پرانٹر سٹی بس اڈے تا حال موجود ہیں جس کی وجہ سے رہائشیوں اور پیدل چلنے والے راہ گیروں کو بھی شدید مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مذکورہ انٹر سٹی بس اڈے شہریوں کیلئے رسک بھی بنتے جارہے ہیں۔

Tags: