بوگس ٹینڈرز بلدیاتی اداروں میں کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے منصوبے

November 30, 2015 1:32 pm0 commentsViews: 17

ضلعی بلدیاتی ادارے سے سندھ حکومت کی جانب سے تعینات کئے جانے والے افسران کا کرپشن کے باعث مالی بحران کا شکار
6ڈی ایم سیز نے ایمرجنسی ورک کے نام پر 10لاکھ روپے کے مبینہ بوگس ٹینڈرز جاری کرکے فنڈز ٹھکانے لگانے کی تیاری کرلی
کراچی(رپورٹ۔فرید عالم)تحقیقاتی ادارے ناکام کراچی کے بلدیاتی اداروں میںکروڑوں روپے خردبرد کر لیئے گئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے لوکل باڈیز الیکشن سے قبل شہرکے ضلعی بلدیاتی اداروں میںبڑے پیمانے پر مبینہ طور پر بوگس ٹینڈرز کے ذریعے کروڑوں روپے ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق ضلعی بلدیاتی اداروں میں تعینات حکومت سندھ کے افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث شہر کے ضلعی بلدیاتی ادارے سنگین مالی اور انتظامی بحران کو شکار ہوچکے ہیں تاہم شہر میں میں لوکل باڈیز الیکشن کے قریب آتے ہی ضلعی بلدیاتی اداروں میں تعینات حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں کے بعض افسران نے ملی بھگت کر کے کروڑوں روپے ٹھکانے لگانے کے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر رکھا ہے جو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کی چھ ڈی ایم سیز نے چند روز کے دوران ایمرجنسی ورک کے نام پر10لاکھ روپے مالیت کے درجنوں مبینہ بوگس ٹینڈرز جاری کر کے سرکاری فنڈ ٹھکانے لگانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے منتخب بلدیاتی نمائندے مذکورہ کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Tags: