کراچی آپریشن کے دوران اہم دہشتگردوں سمیت 19گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 30, 2015 1:34 pm0 commentsViews: 45

ولیکا چورنگی سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پکڑے جانے والے 4دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے
ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ معائنے کے لئے فارنسک لیب بھجوا دیا گیا، لانڈھی سے سیاسی تنظیم کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز ،حساس ادارو ںاور پولیس نے چھاپوں،آپریشن اور مقابلے کے بعد4 زخمیوں سمیت 19 ملزموں کو دھرلیا،جن میں کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد، سیاسی تنظیم کے کارندے منشیات فروش شامل ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ ،ہینڈ گرنیڈ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی بابر مارکیٹ اور بھیم پورہ میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق بابر مارکیٹ سے گرفتار ہونے والا سیاسی تنظیم کا ٹارگٹ کلر ہے جبکہ بھیم پورہ سے گرفتار ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے ہے ،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا ۔کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سول لائن برانچ)کے انسپکٹر مظہر مشوانی نے سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے 4 دہشت گرد محمد عمران عرف استاد ، محمد رحیم عرف پہلوان، تاج محمد عرف سلمان اور راز محمد عرف عمر کو گرفتار کرکے قبضے سے4 پستول برآمد کرلی، جسے معائنہ کیلئے فارنزکلیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ راز محمد کے دو ساتھی جن میں آفتاب افغانستان اور ابوبکر پنجاب پولیس سے مقابلے میں مارا گیا تھا ،گرفتار ملزمان افغانستان سے تربیت لے کر آئے تھے۔جبکہ اسی ٹیم نے دوسری کارروائی ایم پی آرکالونی میں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عباس آفریدی کے قریبی ساتھی محمد بلال حسین کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اورایک ٹی ٹی پستول برآمدکرلی،پولیس کے مطابق عباس آفریدی کا منشیات کا اڈا شاہراہ نورجہاں کے علاقے کٹی پہاڑی پر ہے ،ملزم بلال کے دو بھائی ساجد اور ظفر سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہے ،پولیس کے مطابق عباس آفریدی گروپ منشیات فروشی کے علاوہ بھتہ خوری ،پولیس اور عام افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے ۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ کے ایک کارندے کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نعیم اور اسکے ساتھی ذکاء اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز برآمد کرلیے ، جبکہ انکا ایک ساتھی وقاص عرف وکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عبدالعلیم جعفری عرف واصف ، شاہد عرف سورتی اور محمد اعظم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ایک ملزم ارشادکو دھرلیا،ساتھی فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔گذری پولیس نے خیابان غازی بی اسٹریٹ پر مقابلے کے بعد د وملزمان عدیل اور مزمل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پریڈی پولیس نے صدرریمبو سینٹر کے پاس مقابلے کے بعد زخمی ملزم نعمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے شہر کے مختلف
علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپے
68 ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد 68 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،اورمنشیات برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ۔کراچی پولیس ترجمان کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں67چھاپہ،چار مقابلوںکے بعد دو ملزمان کو ہلاک کیا گیا ،جبکہ 68ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں تین ڈکیت،تین بھتہ خور،19 اشتہاری و مفرور،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 20،اور17دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن میں دو ریپیٹر‘کلاشنکوف سمیت22مختلف قسم کے ہتھیاراورمنشیات برآمد ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
لانڈھی میں بابرمارکیٹ سے ٹارگٹ کلر اور بھیم پورہ سے دہشت گرد پکڑا گیا
سائٹ ایریا میں افغان طالبان کے 4دہشت گرد اور لیاری میں بابالاڈلہ گروپ کا کارندہ گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے ،ٹارگٹڈ آپریشن اور مقابلے کے بعد کالعدم اور سیاسی تنظیم ،بھتہ خور و دیگر جرائم میں ملوث زخمی سمیت12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ہینڈ گرنیڈ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ انٹیلی جنس نے شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی بابر مارکیٹ اور بھیم پورہ میں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،رینجرز ترجمان کے مطابق بابر مارکیٹ سے گرفتار ہونے والا سیاسی تنظیم کا ٹارگٹ کلر ہے جبکہ بھیم پورہ سے گرفتار ہونیوالے ملزمان کالعدم تنظیم کے دہشتگردہیں ،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا ،گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سول لائن برانچ)کے انسپکٹر مظہر مشوانی نے خصوصی اطلاع پر سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے چار دہشت گرد محمد عمران عرف استاد ، محمد رحیم عرف پہلوان، تاج محمد عرف سلمان اور راز محمد عرف عمر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔ کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نعیم اور اسکے ساتھی ذکاء اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز برآمد کرلیے ، جبکہ انکا ایک ساتھی وقاص عرف وکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

Tags: