اورنج لائن اور گرین لائن میں روٹس کی تعمیر آئندہ سال شروع ہوگی

November 30, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 24

منصوبوں سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر کرنے میں مدد ملے گی ،کمشنر کراچی
کراچی (سٹی رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں بس ریپڈ ٹراننزٹ سسٹم کے ذریعے کراچی میں سفری سہولتیں بہتر بنانے کے لئے جا مع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ اورنج لائن اور گرین لائن بس روٹس پر اگلے ما ہ کام شروع ہو جائے گا ۔ جو توقع ہے کہ2016 کے اواخر تک مکمل ہو جائیں گے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹسسٹم کے تحت یلو لائن اور ریڈ لائن بس کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔امید ہے کہ منصوبے ماس ٹرانزٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گے ان سے شہر میںٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بس ریپڈ ٹرانزٹسسٹم کے بارے میں پائیدار ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام بس ریپڈ ٹرانزٹسسٹم کے بارے میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ،وفاقی حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے منصوبے مکمل ہوں گے ۔

Tags: