ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں روزگار کے مواقع ہیں، گورنر سندھ

November 30, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 49

اسکلز ٹن کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کرینگے، خطاب
کراچی(سٹی رپورٹر)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نوازہیں لیکن ’’اسکلزٹن‘‘(Skillston)نامی ادارے نے مہمان نوازی اور ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تربیت دے کر ہماری روایتی مہمان نوازی کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔وہ گزشتہ روزگورنرہائوس میں اسکلزٹن کے گریجویٹ طلباء میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اوراسکلزٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر افضال احمدصدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پراسکلزٹن اور آسٹریلیا کے ادارے ہنٹرٹیف کے درمیان طلباء کے تبادلے کے پروگرامزکے معاہدے بھی دستخط ہوئے۔ معاہدے پرآسٹریلیاکی ہائی کمشنر اسکلزٹن کے محمدامین نے دستخط کئے۔تقریب میں ہوٹل مینجمنٹ اور دیگرشعبوں کی ممتازشخصیات کو خصوصی ایوارڈزبھی دیئے گئے۔گورنرسندھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہوٹل مینجمنٹ اور مہمان نوازی کے شعبے میں نوجوانوں کوتربیت دینے کی ضرورت تھی کیونکہ یہ شعبہ عالمی سطح پربہت ترقی کررہاہے اور اس شعبے میں نواجوانوں کے لیے روزگار کے بہت مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ادارے کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کریں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Tags: