ملک میں سالانہ21 ہزار گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں

November 30, 2015 1:36 pm0 commentsViews: 37

سندھ سے3 ہزار سے زائد کاریں چوری ہو چکی ہیں، رینجرز کے آپریشن سے کار چوری کی وارداتوں میں کمی آگئی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان میں سالانہ 5ارب روپے مالیت کی تقریباً ہر سال 21ہزار کاریں چوری ہوتی ہیں ‘رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس کے پہلے10 ماہ میں16 ہزار کاریں‘ جبکہ سندھ سے3 ہزار سے زائد کاریں چوری ہوچکی ہیں‘ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے بعد کاروں کی چوری کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے‘ صرف لاہور شہر میں روزانہ 19کے قریب گاڑیاں یا تو چوری کرلی جاتی ہیں یاچھین لی جاتی ہیں اس طرح ایک ہفتے میں اوسطاً133 اور ایک ماہ میں570 اور ایک سال میں6500 سے زائد گاڑیاں چوری ہورہی ہیں‘ اسلام آباد میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Tags: