DSموٹرز نے یونیک 2016کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

November 30, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 65

کراچی کے ایکسپوسینٹر میں ہونے والی تقریب میں اہم شخصیات اور ہزاروں ڈیلرز شریک ہوئے
اعتماد اور یقین کا دوسرا نام یونیک ہے، نئے ماڈل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا ہے، عبدالکریم گھانگھرا
کراچی( نمائندہ خصوصی)کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ڈی ایس موٹرز کی جانب سے یونیک موٹر سائیکل کا 7واں دلکش ماڈل متعارف کرانے کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی نئے ماڈل کا افتتاح فہد مصطفی نے کیا‘ اس موقع پر میوزیکل پروگرام میں معروف گلوکارہ شایہ خشک نے پرفارم کرکے سماں باندھ دیا جبکہ عشائیے میں شامل لوازمات کو بھی مہمانوں نے بہت پسند کیا جبکہ آٹو سیکٹر کے تحت ملک بھر میں اپنے اعلیٰ معیار کا لوہا منوانے والی کمپنی ڈی ایس موٹرز کے جدید ترین خوبیوں سے آراستہ یونیک موٹر سائیکل D-70 کے نئے ماڈل2016 کوبھی بے حد پسند کیا گیا اور اسے نئے سال کا تحفہ قرار دیا گیا۔اس موقع پر DS موٹرز کے چیئرمین معروف تاجر و صنعتکار محمد امین کھتری ‘ایم ڈی علی محمد گھانگھرا‘ سینئر ڈائریکٹر نعیم دھوراجی‘ ڈائریکٹرز عبدالکریم احمد گھانگھرا ‘ زبیر احمد گھانگھرا‘ نور محمد گھانگھرا‘ اسد گھانگھرا‘ اویس گھانگھرا‘ احد گھانگھرا‘ حاجی محمد شہزاد فتانی‘ فیضان فتانی‘ طفیل میمن‘ اختر مغل‘ چوہدری نظام الدین آرائیں‘ حیدر آباد موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عباسی ‘فہد علی کھوکھر ‘ زلفی سیال‘ عارف اجمیر‘ یامین قریشی ‘جاوید پٹھان کے علاہ پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما عبدالکریم گھانگرا نے کہا کہ اعتماد اور یقین کا دوسرا نام یونیک ہے‘ معیار اور پائیداری میں یونیک نے جس قدر عوام میںمقبولیت حاصل کی ہے وہ کسی اور کمپنی کے حصے میں نہیں آئی‘ جس پر ہم عوام کے بے حدمشکور ہیں جنہوں نے یونیک کی ہر پروڈکٹ کو اپنے اعتماد کی سند سے نواز کر اسے بام عروج بخشا‘انہوں نے کہاکہ یونیک موٹر سائیکل جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرکے ایک نئے روپ اور اضافی خوبیوں سے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے‘ جو یقینا عوام کو بے حد پسند آئیگا‘ تقریب میںUD-70 یونیک موٹر سائیکل کی عظیم الشان رونمائی کے بعد دیدہ زیب نیو ماڈل2016 ء کو دیکھ کر نہ صرف ڈیلرز بلکہ حاضرین کے چہروں پر خوشی کا سمندر امڈ آیا‘ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونیوالی تقریب کا آغاز قاری جاوید نے تلاوت کلام پاک سے کیا‘جبکہ سیلانی ویلفیئر کے بانی و سرپرست مولانا بشیر احمد فاروقی نے خصوصی دعا کرائی۔

Tags: