نومبر کے15 روز میں924 ناجائز منافع خوروں کو جرمانے

November 30, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 26

کریک ڈائون کے دوران گرفتار ہونے والے61 گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی(سٹی رپورٹر)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے نجا ت دلانے کیلئے حکومتی اقدامات جا ری ہیں جس کے نتیجے میں نو مبرکے گزشتہ15 میں دنو ںمیں 924 دکانداروں کا چالان کیا گیا 15 لاکھ 72 ہزار 9 سو روپے ناجائزمنا فع خوروں پر جرمانے عائد کیئے گئے جبکہ 61 گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجو ادیا گیا ۔انھو ں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ‘ڈپٹی کمشنر ز‘اسسٹنٹ کمشنر زاور مختیا ر کاروں کی جا نب سے ذخیرہ اندوزوں ‘نا جائیز منا خوروں ۔ملا وٹ کرنے والوں اور کم تولنے والوں کے خلاف بھر پو ر کر یک ڈائو ن کا سلسلہ جا ری ہے جس کے نتیجے میں ما ہ نو مبر کے پندرہ دنوںکے دوران 218دودھ فروشوں کا چالان 6 لاکھ 57 ہزار500 روپے جرمانے ‘45 پھل فروشوں کا چالا ن ایک لاکھ11 ہزار روپے جرمانے ‘432 سبزی فروشوں کا چالان4 لاکھ67 ہزار 900 روپے جرمانے ‘104گروسری والوں کا چالا ن 2 لاکھ 11 ہزار500 روپے جرمانے ‘112مر غی فروشوں کا چالان 1لا کھ 70 ہزار روپے جرمانے‘13 بیکری فروشوں کا چالا ن 75ہزار روپے جرمانے ‘عائد کیئے گئے ‘کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی ڈویژن کی انتظامیہ عوام دشمن عناصر سے نمٹنے میں مصروف ہے اور اس وقت تک مصروف عمل رہے گی جب تک ناجائز منا فع خور ‘ملا وٹ کرنے والے ‘ذخیرہ اندوز اور کم تولنے والے عوام کی جیبو ں پر ڈاکہ ڈالنے اور انھیں ما لی اور صحت کے حوالے سے نقصان پہنچانے سے با ز نہیں آجا تے۔

Tags: