عمران خان کو ریڈزون میں ریلی یا جلسے کی اجازت نہ مل سکی

November 30, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 33

کراچی( کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ریڈزون میں ریلی یا جلسے کی اجازت نہ مل سکی ،ڈی آئی جی سائوتھ نے ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں دوسرے روز بھی ریلیوں اور جلسوں میں گزاراتاہم عمران خان کوریڈ زون میں ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پرپولیس نے ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق ریڈ زون میں کسی کی بھی ریلی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی جلسہ کرنے اجازت دی جائے گی تاہم پی ٹی آئی کارنر میٹنگ کرسکتی ہے لیکن کارنر میٹنگ کے حوالے سے باقاعدہ جلسہ نہیں کیا جاسکتا۔

Tags: