اورنگی کی پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

November 30, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 23

آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے بعد قابوپالیا،جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی( کرائم رپورٹر)اورنگی ٹا ن میں پلاسٹک تیا ر کرنے والی فیکٹری میں آ گ بھڑ ک اٹھی آتشزد گی کے نتیجے میں لا کھوں رو پے کا سا مان جل کر خا کستر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائو ن تھانے کی حدو دمیں واقعہ بلوچ پا ڑ ے میں قائم پلاسٹک تیا ر کرنے والی فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے فیکٹری کی پہلی سطح کو مکمل طو ر پر اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں مذ کو رہ فیکٹری میں تیا ر ہونیو الا لاکھوں رو پے ما لیت کا خام ما ل جل کر خاکستر ہوگیا ،واقعے کی اطلا ع ملنے پر فا ئر بریگیڈ کی تین گا ڑیاں فوری موقع پرپہنچ گئی اور تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قا بو پا یا ، تا ہم واقعے کے نتیجے میں کوئی جا نی نقصان پیش نہیں آ یا ، جبکہ پولیس نے ابتدا ئی طو ر پر واقعے کی وجوہات کو شارٹ سرکٹ قرار دیا ہے ۔

Tags: