ریلی پر فائرنگ انتخابات سے دور رکھنے کے ہتھکنڈے ہیں، رابطہ کمیٹی ، سنی تحریک

November 30, 2015 1:39 pm0 commentsViews: 18

کورنگی میں ریلی پر سیاسی جماعت کے غنڈوں کی فائرنگ سے7 کارکنوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں
پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی بجائے اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کی کوشش کررہی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کورنگی میں سنی تحریک کی انتخابی مہم ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحر یک کو کر اچی میں بلد یا تی انتخا با ت سے دور ر کھنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈ ے استعما ل کئے جارہے ہیں ،کورنگی پولیس پاکستان سنی تحریک کی ریلی پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کی بجائے اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے سات کارکن ایک سیاسی جماعت کے غنڈو کی فائرنگ سے محفوظ مقام کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوگئے ،رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سیاسی جماعت کی غنڈہ گردی اورپاکستان سنی تحریک کو الیکشن سے دور کرنے کا نوٹس لے ۔پولیس اس واقعہ کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرئے کارروائی عمل میں لائے ،رابطہ کمیٹی نے ‘ چیف آف آر می اسٹا ف ، چیف جسٹس آف سپر یم کو رٹ ، وزیر داخلہ ، وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ کر اچی میںپا کستا ن سنی تحر یک کی انتخا بی ریلی پر قا تلا نہ حملے کا نو ٹس لیا جا ئے۔