یوسف پلازہ سمیت کئی علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار

November 30, 2015 1:41 pm0 commentsViews: 45

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تاجر سے44 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں ملزمان نے شہریوں سے رقوم ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ کے علاقے بلاک نمبر16میں قائم انار کلی بازار اور گوشت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رئیس اور احمد علی نامی شخص سے 18ہزار روپے نقداور تین موبائل چھین لئے ۔گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے ذور پر تاجر کریم میمن سے 44ہزار روپے نقداور ایک موبائل فون اور خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔بلوچ کالونی پل کے نیچے ملزمان نے کار میں سوار دو افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔گلستان جوہر بلا ک 12میں قائم سلیم قادر نامیشخص کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی،موبائل فونز ،لیب ٹاب ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ۔سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں قائم سبزی منڈی کے باہر کار سوار چار ملزمان نے سبزی کے تین آڑھتیوں سے 87ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لئے ۔

Tags: