لبرل اور سیکولرازم کا نعرہ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے،ثروت اعجاز

November 30, 2015 1:44 pm0 commentsViews: 28

گائے کی پجاری بھارتی پولیس نے 2مسلمانوں کو گولیوں سے بھون ڈالا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے ،سیکولرازم اور لبرل کا نعرہ لگانے والے اسلام مخالف قوتوں کو خوش کررہے ہیں ،پاکستان سنی تحریک لبرل اور سیکولرز ازم کا نعر ہ ہمیشہ کیلئے دفن کردے گی ،اسلام اور پاکستان کی اساس کے خلاف کسی نظریئے کو برداشت نہیں کرینگے ،سنی تحریک نے متوسط طبقے کے افراد کو انتخابات میں میدان عمل میں لا کھڑا کیا ہے اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس کو کامیاب کراتے ہیں ،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں سنی تحریک کے امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو ہم عوامی مسائل حل کرنے کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں ،انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہوں یا نہ ہوں عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،کراچی کے عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر سنی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں بلدیاتی انتخاباتی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ طاقت کے زور پر ہمیں نہیں دبایا جاسکتا ،ہم تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں اور تبدیلی کا بہترین راستہ عوام کا ووٹ ہے ،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اچھے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے والوں کو آگے لائیں۔

Tags: