سٹرکوں پر احتجاج، جلسوں اور ریلیوں سے ٹرانسپورٹرز پریشان

November 30, 2015 1:45 pm0 commentsViews: 18

ریلیوں سے کئی گھنٹے سٹرکیں بند ہونے سے ٹریفک جام اور گاڑیوں کی بھی قطاریں لگ جاتی ہیں
شہر کی گنجان سٹرکوں کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے، اشرف بنگلوری کی سیاسی جماعتوں سے اپیل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی ریلیوں‘ احتجاج اور جلسوں کیلئے گنجان سڑکوں پر اجازت نہیں دی جائے‘ ریلیوں کے موقع پر گھنٹوں گنجان سڑکیں بند رہتی ہیں‘ جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں‘ ٹریفک پولیس بھی غائب ہوجاتی ہے‘ ٹریفک نظام درہم برہم ہوجاتا ہے‘ گاڑیاں بری طرح پھنس جاتی ہیں‘ نظام زندگی تباہ ہوجاتا ہے‘ کمشنر کراچی گنجان سڑکوں کو سیاسی اکھاڑہ بننے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘ اشرف بنگلوری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے جلسے اور ریلیوں کیلئے گنجان سڑکوں کے بجائے شہر میں کوئی بھی مخصوص جگہ متعین کی جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے‘ شہری زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔

Tags: