لیاری کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں، شاہی سید

November 30, 2015 1:46 pm0 commentsViews: 21

طالبان کا عسکری ونگ دندناتا پھر رہا ہے، ہمیں انتخابی مہم میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا جارہا ہے
کراچی میں قیام امن کے لیے ڈی آئی جی کا عزم لائق تحسین ہے، لیاری گلستان کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا تمام تر سہرا آرمی چیف کے سر ہے‘ یہ کیسا انصاف ہے کہ طالبان کا عسکری ونگ شہر میں دندناتا پھررہا ہے اور ہمیں انتخابی مہم احتیاط سے چلانے کامشورہ دیا جارہا ہے کراچی آپریشن کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کاوش قابل ستائش ہیں لیاری کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں‘ کراچی میں قیام امن کیلئے ڈی جی رینجرز کا عزم لائق تحسین ہے ہمیں بھی شہر میں سیاست کیلئے لیول پلیٹنگ فیلڈ دی جائے‘ ہماری تنظیمی سرگرمیوں پر قدغن نہ لگائی جائے‘ ان خیالات کااظہار انہوںنے لیاری گلستان کالونی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس بونیری‘ حمید اللہ خٹک و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

Tags: