پیپلزپارٹی نے دہشت کی سیاست کو زمین بوس کردیا، تاج حیدر

November 30, 2015 1:46 pm0 commentsViews: 37

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنا کر بھٹو ازم کے عوامی فلسفے کے تحت تبدیلی لائیں گے
کراچی(ا سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خوف اور دہشت گردی کی سیاست کو زمین بوس کردیا ہے‘ کراچی میں سیاسی فضا تبدیل ہورہی ہے‘ کراچی کے عوام خوف دہشت کی سیاست سے نجات اور امن و سکون چاہتے ہیں‘انہوں نے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ سندھ میں کامیابی کی طرح کراچی میں بھی پیپلز پارٹی ایک نئی قوت کے ساتھ ابھررہی ہے‘ ان خیالات اظہار انہوںنے چھوٹو گرائونڈ شاہنواز بھٹو کالونی لائنز ایریا میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاج حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 48 واں یوم تاسیس تاریخی جہد مسلسل اور عوامی حقوق کیلئے ایثار و قربانیوں کا ثمر ہے‘ بلاول بھٹو انقلابی قیادت میں انقلاب طلوع کرکے دم لیں گے‘ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق رنگ و نسل اور فرقہ واریت کیخلاف روشن مستقبل کی امین ہے‘ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنا کربھٹو کے عوامی فلسفے کے تحت تبدیلی لائیں گے۔

Tags: