جوہر آباد پولیس نے2 بھتہ خوروں کو رقم سمیت دھر لیا

November 30, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کرائم رپورٹر)جوہر آباد پولیس نے بلاک7 میں کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خور میر محمد اور بالاج امین کو گرفتار کرکے قبضے سے دو پستول اور تین لاکھ روپے بھتے کی رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتاربھتہ خوروں نے بلاک 7کے رہائش اختر میمن نامی شخص کی موٹر سائیکل پرایک پرچی چسپاں کی جس پر لکھا گیا تھا کہ تین لاکھ روپے بھتے کا بندوبست کرو ، اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں تحریر تھیں،واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی،تاہم پولیس نے حکمت عملی کے تحت بھتہ خوروں کو رقم دینے کا کہہکر انہیں بلایا اور رقم لے جانے پر ان کا تعاقب کیا اور ایک مقام پر انہیں گھیر کر دھرلیا،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عبدالعلیم جعفری عرف واصف ، شاہد عرف سورتی اور محمد اعظم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Tags: