سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند ہونے کا خدشہ

November 30, 2015 1:47 pm0 commentsViews: 36

حکومت کے سی این جی سیکٹر کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت لانے سے فلنگ اسٹیشنز کی بقاخطرے میں پڑ گئی
کراچی( آن لائن) وفاقی حکومت کے سی این جی سیکٹر کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت پریزمپٹیوریجیم میں لانے سے ملک میں گیس فلنگ اسٹیشنز کی بقاء خطرے میں پڑ گئی، زائد آپریٹنگ لاگت اور منافع محدود ہونے کے سبب ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا خدشہ ہے۔ جس کی وجہ سے نمائندہ تنظیموں کی جانب سے تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز بطور احتجاج آئندہ دو ہفتے سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ سی این جی سیکٹر کے نمائندوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ4 ماہ کے دوران پہلے ہی 250 فلنگ اسٹیشنز بند ہو چکے ہیں اور اب مہنگی ایل این جی فروغ کیلئے وفاقی وزارت خزانہ کی ایما پر ایف بی آر و دیگر متعلقہ ادارے ایسی پالیسیاں لاگو کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جس سے سی این جی فلنگ اسٹیشنز از خود دلبرداشتہ ہو کر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Tags: