کراچی میں الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں آپریشن کا رخ تبدیل ہوگا ،نبیل گبول

November 30, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 49

اب ملک بچانا ہے یا حکومت بچانی ہے ،عدلیہ اور فوج مل کر گند صاف کریں گے
زرداری واپس آسکتے ہیں مگر وزراء پاکستان واپس نہیں آئیں گے
رینجرز ہیڈ کوارٹر کے گھیرائو کی باتیں کرنے والوںکو کیا امن پسند نہیں ہے ،سابق رکن اسمبلی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہاہے کہ کراچی میں الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں انتخابات کی صورت میں کوئی اپ سیٹ نظر نہیں آرہا ہے زرداری واپس آسکتے ہیں لیکن ویگر وزراء واپس نہیں آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ آج بھی میری روحانی لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہیں5 دسمبر کے بعد کراچی آپریشن کا رخ تبدیل ہوجائے گا ہم پوائنٹ آف نوریٹن پہ پہنچ چکے ہیں اب ملک بچانا ہے یا حکومت کو بچانا ہے، عدلیہ اور فوج مل کر ملک سے گندگی صاف کرینگے، تالاب گندا ہو چکا ہے اس کے خاتمے کیلئے مگر مچھ کی ضرورت ہے فوج نے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی کراچی میں امن بحال کیا عوام کو امید ہے کہ جنرل راحیل شریف جو ٹھان لیتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں سانحہ بلدیہ اور عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی تیار ہے۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا گھیرا کرنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ انہیں کراچی میں امن ہوتا دیکھ کر پسند نہیں آرہا۔ جنرل راحیل شریف سے قوم کو بہت توقعات ہیں ایان علی بے بی ڈول ہے اس کے بارے میں اسحاق ڈار سے پوچھیں کہ اسے بچانے کیلئے کس کے فون آئے سندھ کے بعد جنوری میں پنجاب میں بھی ایکشن شروع ہوجائے گا۔

Tags: