’’روم کراچی نہیں ‘‘جوبائیڈن کے دورے پر میڈیا برس پڑا

November 30, 2015 1:49 pm0 commentsViews: 35

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا دورہ روم ،رومیوں کو مہنگا پڑ گیا، وی آئی پی پروٹوکول پر اخباروں نے سرخیاں جما دیں کہ کیا روم کو بھی کراچی سمجھ لیا ہے، ایک ٹی وی کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول کی وبا ترقی پذیر ممالک کے رہنمائوں کو ہی نہیں لگی، امریکی نائب صدر بھی اس مرض میں مبتلا نکلے، جو بائیڈن کے دورے پر پہنچے تو روم میں وہی کچھ کرو جو رومی کرتے ہیں کہ مقولے پر عمل کرنے کے بجائے درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں سیر سپاٹے کو نکلے،جہاں جہاں وہ گئے ان علاقوں کو شہریوں کو ممنوعہ علاقہ بنا دیا گیا، شہریوں نے تو غصہ دکھایا ہی اخبارات نے بھی خوب دل کے جلے پھپھولے چھوڑے، سرخیاں جمائیں کہ کیا روم کو بھی کراچی سمجھ لیا ہے۔

Tags: