ارسا کا کراچی کو اضافی پانی فراہم کرنے سے انکار

November 30, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 26

کراچی(یو پی پی) ارسا نے کراچی کے شہریوں کو پینے کے پانی کی اضافی مقدار فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ گھبیر ڈیم کی تعمیر سے متعلق حکومت سندھ کا اعتراض بھی مسترد کر دیا گیا ہے، ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنے مطالبات کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع کرے، تفصیلات کے مطابق ارسا ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے درخواست دی تھی کہ دریائے سندھ سے کراچی کے شہریوں کیلئے پینے کا پانی فراہم کیا جائے اس سلسلے میں صوبہ سندھ نے1200 کیوسک یومیہ اضافی پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، سندھ حکومت نے تلہ گنگ میں گھبیر ڈیم کی تعمیر پر بھی اعتراض عائد کیا تھا، سندھ نے موقف اختیار کیا کہ گھبیر ڈیم چونکہ دریائے سندھ میں گرنے والے نالے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اس لیے این او سی لینا ضروری ہے ارسا اتھارٹی نے ان دونوں مطالبات پر اجلاس کیا اور سندھ کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

Tags: