بھارتی اسکولوں میں بھی نچلی ذات کے ہندو بچوں سے امتیازی سلوک

November 30, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 35

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نچلی ذات کے لوگوں کے لیے بھارت میں زندگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، معصوم بچے بھی نسلی تعصب سے بچ نہیں سکے، متعصب ہندوئوں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاستوں میں نچلی ذات کے بچوں کو اسکولوں میں اپنی ذات کے حساب سے رنگدار کلائیبینڈ پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جنوبی ریاستوں کی اسکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلی ذات دلت اور اونچی ذات کے بچوں کے درمیان فرق کیلئے کلائی پلاسٹک کڑا متعارف کروا دیا ہے، رنگدار بینڈ سے فرق نمایاں ہو جائیگا۔

Tags: