بھارت غیر ملکیوں کیلئے غیر محفوظ قرار دیدیا

November 30, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 25

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور غیر ملکیوں کے ساتھ پر تشدد رویے کے باعث روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی انفارمیشن سینٹر نے اپے شہریوں کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں انہیں بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ روسی حکومت نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال دیا ہے اور بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دے دیا ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ روسی سیاح بھارت خاص طور پر ساحلی شہر گوا کا رخ نہ کریں۔ روس کی طرف سے یہ پابندی اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی انتہا پسندوں سیا پنی ہاکی ٹیم کی ہار برداشت نہ ہوئی اور ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم پر ہوٹل واپسی کے دوران شدید پتھرائو کیا۔

Tags: