28 خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری پر 8 کروڑ50 لاکھ کے انعام کا اعلان

December 9, 2015 2:45 am0 commentsViews: 39

پاکستان تحریک طالبان کے عطاء الرحمن عرف نعیم بخاری پر2 کروڑ، فاروق بھٹی عرف موسانا پر ڈیڑھ کروڑ مقرر
رقوم میں اضافے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے گرفتاریوں پر انعام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 28خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری پر 8کروڑ50لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق عطا الرحمن عرف نعیم بخاری پر2کروڑ روپے’ محمد فارق بھٹی عرف موسانا پر ڈیڑھ کروڑ روپے’ ارشاد اللہ عرف نیاز پر75لاکھ روپے’ محمد ارشد عرف لالو عرف عبدل عرف غنی عرف شہاب عرف اسد عرف فہد پر50لاکھ روپے’ محمد صابرعرف منا ببلو پر50لاکھ روپے’ کامران اسلم عرف عمران گجر عرف بھٹی پر25لاکھ روپے محمد اسماعیل عرف قاسم پر15لاکھ روپے’ عبدالوہاب عرف عبداللہ پر15لاکھ روپے’ طاہر حسین عرف بھائی بڑے پر15لاکھ روپے’ محمد سہیل عرف مہاجر عرف چشمتو پر15لاکھ روپے’ طلحہ شفیق عرف ضرار پر 10 لاکھ روپے، عبدالسلام عرف ٹارزن پر 10 لاکھ روپے ، خلیل اللہ عرف گرین پر 10 لاکھ روپے محمد مجاہد عرف طلحہٰ پر 10 لاکھ روپے،شکیل احمدپر 5 لاکھ روپے ، گل زریں عرف اشتیاق پر 5 لاکھ روپے ،نثار احمد عرف چوہدری پر 5 لاکھ روپے، ارشد علی عرف چاچا پر 5 لاکھ روپے ، خواجہ زاہدعرف طلحہٰ پر 5 لاکھ روپے، محمد عمیر عرف قاسم پر 5 لاکھ روپے ، سید عامر عابد علی پر 5 لاکھ روپے، محمد وقاص پر 5 لاکھ روپے، حلیم اللہ عرف کلیم اللہ پر 5 لاکھ روپے، علی حیدر رضوی عرف حیدر کالا پر 20 لاکھ روپے، زوہیب عرف زوہیب پٹھان پر 20 لاکھ روپے، رضی عرف حاجی عرف حیدر پر 20 لاکھ روپے،محمد ریاض عرف بدر عرف آصف پر 25 لاکھ روپے اور محمد انور عرف مولوی نصیر پر 25 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔

Tags: