کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیاجائے، زرداری

December 9, 2015 2:47 am0 commentsViews: 18

طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ الجھتے ہیں، جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہیے
کراچی کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کی 2حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا،سابق صدر
دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ الجھتے ہیں۔ امن کیلئے جمہوری عمل آگے بڑھنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ مسائل کا سیاسی حل ہی کار گر ہوتا ہے۔ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔ سابق صدر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی2 حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا۔

Tags: