آج صبح،پولیس کا کئی علاقوں میں سرچ آپریشن،25افراد زیر حراست

December 9, 2015 2:56 am0 commentsViews: 24

پولیس کی بھاری نفری نے لیاری آٹھ چوک، چیل چوک ،لی مارکیٹ ،بلدیہ ،سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں
گھر گھر تلاشی لی گئی ،مشتبہ ملزمان کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ،زیر حراست افراد پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ آپریشن’25 مشتبہ افراد زیر حراست’ تفصیلات کے مطابق آج صبح شہر کے مختلف علاقوں’لیاری’ آٹھ چوک’ چیل چوک’ لی مارکیٹ’ بلدیہ تائون’ موچکو ‘مواچھ گوٹھ’ منگھو پیر’ سہراب گوٹھ’ جنجال گوٹھ’ نئی سبزی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں خفیہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لیتے ہوئے داخلی خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل بند کردیا اور کوئی بھی شخص علاقے میں اندر یا باہر نہیں جاسکتاتھا ‘پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں منشیات فروش’ اسٹریٹ کرمنلز ہیں’ جن کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوا ہے ‘جبکہ زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

Tags: