عمران خان سمیت55 رہنما پارٹی الیکشن کیلئے نااہل قرار

December 9, 2015 3:06 am0 commentsViews: 23

شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری سرور، اسد عمر ، عارف علوی، شیریں مزاری، نعیم الحق نااہل افراد میں شامل
جسٹس (ر) وجیہہ الدین تحر یک انصاف کے معاملات میں پھر کود پڑے، عمران خان کو خط لکھ دیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ( ر) وجیہ الدین تحریک انصاف کے معالات میں پھر کود پڑے، انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے عمران خان کو خط لکھ دیا، جسٹس (ر) وجیہ الدین نے اپنے خط میں عمران خان سمیت ایڈوائزری کونسل کے56 ارکان کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پریس کانفرنس سے پہلے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عمل کرنا چاہئے تھا۔ خط میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری سرور، اسد عمر، عارف علوی، شیریں مزاری، نعیم الحق، اعجاز چوہدری سمیت کئی مرکزی رہنمائوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس وجیہ کا موقف ہے کہ تحریک انصاف میں عوامی جماعتوں کے لوگ آگے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف اپنے نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگا رہی ہے۔

Tags: