جیلوں کے کرپٹ حکام کی فہرستیں تیار، بھرپور کارروائی کا فیصلہ

December 9, 2015 3:10 am0 commentsViews: 16

کالعدم تنظیموں کے کارندوں اور خطرناک قیدیوں کے جرائم اور ان کو ملنے والی سزائوں کی تفصیلات طلب
جیل افسران و عملے کی تعیناتی کے عرصے کی معلومات بھی طلب، خطرناک قیدیوں کے مقدمات جیل میں ہی چلانے کا فیصلہ
کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ بھر کی جیلوں میں کام کرنے والے جیل حکام اور عملے کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد جیلوں میں کریک ڈائون اور جیل حکام کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کا فیصلہ اور جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کیلئے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ تفصیلات کے مطابق قیدیوں پر تشدد کرکے اور ان سے بھاری نذرانہ وصول کرکے جائیدادیں بنانے والے جیل حکام کے خلاف حساس ادارے کی رپورٹوں کے بعد جیل حکام کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کی جیلوں کو ریڈ الرٹ کیا گیا ہے اور جیل میں قید کالعدم تنظیموں کے علاوہ دیگر سنگین قیدیوں کے جرائم اور ان کی عدالتوں سے ملنے والی سزائیں، اور جیل میں دی گئی سہولتوں کے علاوہ بی اور اے کلا س میں شامل قیدیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ جیل افسران اور عملے کی پوسٹنگ کا عرصہ اور جیل میں خطرناک قیدیوں کی کیٹیگری کی تعداد کے حوالے سے بھی معلومات شامل ہیں۔ اور دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ عام قیدیوں سے رقم طلب کرنے اور نہ دینے پر تشدد کرنے والے جیل حکام کے حوالے سے انتہائی خفیہ معلومات اعلیٰ حکام کو پہلے ہی مل چکی ہیں اور جیل میں قید خطرناک قیدیوں کا بھی ڈیٹا مکمل کر لیا گیاہے۔ جیل میں قید خطرناک قیدیوں کے تمام مقدمات جیل میں ہی چلائے جانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

Tags: