آرٹس کونسل میں انتخابی میدان سج گیا،97امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

December 9, 2015 3:12 am0 commentsViews: 95

احمد شاہ ،اعجاز فاروقی پینل اور شہر قائد پینل کے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لئے سرگرم ہوگئے
صدارت کے لئے 11نائب صدر کے لئے 8سیکریٹری کے لئے 11جوائنٹ سیکریٹری کے لئے 11اور خازن کے لئے 9کاغذات جمع کرائے گئے
کراچی( کلچرل رپورٹر) کراچی آرٹس کونسل میں20 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کیلئے انتخابی میدان سج گیا ہے۔ انتخابی عمل کی ابتداء پر گزشتہ روز امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے الیکشن میں 97 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے حسب معمول احمد شاہ اعجاز فاروقی گروپ کے مد مقابل شہر قائد پینل مقابلے کیلئے تیار ہوگیا، کاغذات نامزدگی میں صدارت کیلئے11، نائب صدر کیلئے 8 سیکریٹری کے لئے11، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے11، خازن کیلئے9 جبکہ ممبر گورننگ باڈی کیلئے47 افراد شامل ہیں۔ صدارتی امیدوار کیلئے سید محمد نذیر نقوی، نجم الدین شیخ، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، ایم ظہیر خان، پروفیسر سحر انصاری، حکیم سید مجاہد محمود برکاتی، قاری صداقت، خالد آرائیں اور اطہر جاوید وقار عظیم شامل ہیں۔ نائب صدر کے امیدواران کیلئے رضوان صدیقی، نجم الدین صدیقی، شیخ ایم ظہیر خان، پروفیسر سحر انصاری، منور سعید، تاجدار عادل، خالد آرائیں، قدسیہ اکبر شامل ہیں۔ سکریٹری کی نشست کیلئے ڈاکٹر ہما میر، رضوان صدیقی، نجم الدین شیخ، احمد شاہ، وصل صدیقی، محمد اقبال لطیف، غزالہ جاوید منہاس، ساجد علی اور خالد آرائیں شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ڈاکٹر ہما میر، ڈاکٹر قیصر سجاد، نجم الدین شیخ، ایس ایم شجاع عباس، عبدالرئوف محنتی ، بلند اقبال صدیقی، امجد فرید صابری، حسینہ معین، خالد آرائیں، اطہر وقار عظیم، محمد یونس میمن شامل ہیں۔ خازن کیلئے شہنشاہ صدیقی، عبدالمجید ابدانی، نجم الدین شیخ، منصور ساحر، محمد اقبال لطیف، بلند اقبال صدیقی، امجد فرید صابری، حسینہ معین اور تاجدار عادل شامل ہیں۔ جبکہ گورننگ باڈی کیلئے محمد ایوب، شہناز صدیقی، رضوان صدیقی، کاشف گرامی، سید سعادت علی جعفری، طلعت حسین، ڈاکٹر قیصر سجاد، سید جاوید حسن، نجم الدین شیخ، ایم ظہیر خان، ایس ایم شجاع عابدی، شیخ راشد عالم، اویس ادیب انصاری، منصور زبیری، جاوید صبا، آغا مسعود حسین ، تنویر احمد، ارشد محمود، سید ساجد حسین، علی محمد، محمد طارق سبزواری، منصور ساحر، محمد اقبال لطیف، سید عبدالباسط، حکیم سید مجاہد محمود برکاتی، غزالہ جاوید، بلند اقبال صدیقی، شبانہ سحر، ساجد علی، منور سعید، امجد فرید صابری، محمد ایوب شیخ، حسینہ معین، روبینہ اشرف، تاجدار عادل، سید محسن رضوی، محمد ایوب کھوسہ، قدسیہ اکبر، ریحانہ محمد علی شاہ، محمد یونس میمن، عبدالحکیم ناصف اور سہیل احمد کے نام شامل ہیں۔

Tags: