خواتین کی روضہ رسولۖ پر حاضری کیلئے جدید پلان پر کام شروع

December 9, 2015 3:15 am0 commentsViews: 69

پہلے صرف مرد حضرات کو روضہ رسول ۖپر حاضری کی سہولیات فراہم کی جاتی تھیں
منصوبے کے تحت خواتین کی مسجد نبوی ۖآمد اور روضہ رسول ۖپر پرحاضری کو سہل بنایا جائے گا
کراچی( یو پی پی) سعودی حکومت نے مرد زائرین کے ساتھ ساتھ اب مسلمان خواتین کے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور ان کی مسجد نبوی میں آمد کو سہل بنانے کے لیے ایک نئے پلان پرغور شروع کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیبہ ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر انجینئر انس صیرفی نے مسجد نبوی ۖ میں خواتین کی آمد کو زیادہ سہل بنانے کے لیے ایک ابتدائی خاکہ پیش کیاہے، انہوں نے حال ہی میں خواتین کے روضہ رسول ۖاور مسجد نبویۖ میں آمد کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے اپنا تیار کردہ فارمولہ جدہ میں قائم سعودی عرب کی تعمیراتی سائنس آرگنائزیشن کے ہیڈ کواٹرز میں پیش کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے روضہ رسول ۖ پرحاضری کے لیے مردوں کو سہولیات دی جاتی رہی ہیں مگر مردوں کے ساتھ اب خواتین زائرین کو بھی روضہ رسول ۖ پرحاضری کے لیے جدید ترین سہولیات مہیا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

Tags: