بھارتی وزیراعظم اگلے سال سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگے

December 10, 2015 1:15 pm0 commentsViews: 20

ماحول میں گرمجوشی ہے اور اسی گرمجوشی کو بڑھانے کے لیے پاکستان آئی ہوں، سشما سوراج کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آئی این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے اور وہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماحول میں گرمجوشی اور اسی گرمجوشی کو بڑھانے کیلئے وہ پاکستان آئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے اگلے سال دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے میں 2016ء پاکستان کا دورہ کریں گے۔