اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایان علی کو نوٹس جاری کر دئیے

December 10, 2015 1:25 pm0 commentsViews: 27

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث خوبرو ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ کسٹم حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایان علی ملک سے فرار ہونے کیلئے پاسپورٹ واپس لینا چاہتی ہیں اور غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔ جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں موجود ہے۔