اقدام قتل کے مجرم میاں بیوی کو 3,3 سال قید کی سزا

December 10, 2015 1:31 pm0 commentsViews: 27

طالب اور صابرہ کو ایک لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،عدم ادائیگی پر مزید6ماہ قید بھگتنا ہوگی
14سالہ لڑکی سے زیادتی کے مجرم جعفر کو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور 25ہزار جرمانے کی سزا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے اقدام قتل میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر مجرم طالب طیب اور اس کی اہلیہ مسماۃ صابرہ عرف فضا 3,3 سال قید فی کس کوایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ جیل میں رہنا ہوگا، ملزم طالب ضمانت پر تھا، فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے بھی جیل بھیج دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی انعام اللہ کلہوڑو نے پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس میں ملوث مجرم جعفر کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق شارع فیصل کے علاقے کے رہائشی مجرم جعفر نے اپنے محلے دار کے گھر میں اپنی بہن کی مدد سے داخل ہو کر قتل کی دھمکی دیکر14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مجرم کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ لڑکی کی والدہ فضلہ مائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوران سماعت متاثرہ نے مجرم کو شناخت کیا تھا اور میڈیکل رپورٹ نے بھی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔