آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کی تیاریاں

December 10, 2015 1:30 pm0 commentsViews: 32

غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کی جگہ اے ڈی خواجہ اور ثناء اللہ عباسی کو ذمہ داری سونپی جائیگی
دونوں افسران کی زرداری سے ملاقات ،فریال تالپور نے دونوں کی تعیناتی کا عندیہ دیدیا ،جلد تعیناتی متوقع
کراچی( کرائم ڈیسک) آئی ئی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو تبدیل کرکے اے ڈی خواجہ ثناء اللہ عباسی کی تعیناتی متوقع ہے، ذرائع نے بتایا کہ عدلیہ کی جانب سے متوقع کارروائی کے پیش نظر حکومت سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو شہر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ناقص حکمت عملی کی بنیا پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ21 کے اے ڈی خواجہ اس وقت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ اور ثناء اللہ عباسی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے عہدوں پر تعینات ہیں زرائع نے بتایا کہ اے ڈی خواجہ اور ثناء اللہ عباسی کی دبئی میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ہے دونوں افسران کی سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ فریال تالپور نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا عندیہ دید یا ہے۔ دوسری جانب موجودہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی بھی اپنی کرسی بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔