ٹیکس دہندگان کیلئے6 سال کا کاروباری ریکارڈ رکھنا لازمی قرار

December 10, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کاروباری ٹیکس دہندگان کیلئے6 سال تک کے بک آف اکاؤنٹس سمیت دیگر دستاویزات و ریکارڈز رکھنے کو لازمی قرار دیدیا۔ اس ضمن میں ایف بی آئی کی جانب سے ترمیمی ای آر او 1218(I) 2015 جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت انکم ٹیکس رولز میں ترمیم کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار سے آمدنی حاصل کرنے والے ٹیکس دہندگان کو متعلقہ ٹیکس ایئر کے اختتام پر6 سال تک ریکارڈ رکھنا ہوگا تاہم اس شرط کا اطلاق ان ٹیکس دہندگان پر نہیں ہوگا جن کے کیس عدالت یا کسی مجاز اتھارٹی کے پاس زیر سماعت ہوں گے اور ایسے ٹیکس دہندگان کو کیس کا حتمی فیصلے کی تاریخ کا ریکارڈ محفوظ رکھنا ہوگا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ٹیکس دہندگان جن کی آمدنی 5 لاکھ تک ہے انہیں یہ ریکارڈ رکھنا ہوگا۔